برطانوی وزیراعظم ملکی کھیلوں کیلئے منحوس قرار پانے پر غصے میں آگئے

ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے پہلے راؤنڈز سے باہر ہونے کو مجھ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، برطانوی وزیراعظم

ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے پہلے راؤنڈز سے باہر ہونے کو مجھ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، برطانوی وزیراعظم فوٹو:اے ایف پی

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ملکی کھیلوں کے لئے خود کو منحوس قرار دینے پر غصے میں آگئے۔


گذشتہ 16 ماہ کے دوران ان کے دور منصب میں انگلینڈ کو فٹبال، کرکٹ اور اب رگبی کے ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونا پڑا ہے۔ اس بارے میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا تو کیمرون غصے میں آگئے، انھوں نے کہا کہ جب حال ہی میں ایشز سیریز ہم نے جیتی تب وزیراعظم کون تھا، جب انگلینڈ نے سب سے زیادہ اولمپک میڈلز جیتے تب کس کی حکومت تھی، ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے پہلے راؤنڈز سے باہر ہونے کو مجھ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔
Load Next Story