کرکٹ کی بحالی کیلیے کاوشیں رنگ لائیں گیشہریار
بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کا کامیاب دورہ تحفظات دور کر دے گا، تقریب کے لیے پیغام
چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کاوشیں رنگ لائیں گی، بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کا کامیاب دورہ تحفظات دور اورغیرملکی ٹیموں کے یہاں آکرکھیلنے کا امکانات بڑھا دے گا۔
ان کا یہ پیغام ساؤتھ اینڈکلب پر بنگلہ دیشی ٹیم کے اعزاز میں بورڈکی جانب سے سجائی گئی عشائیہ تقریب کے موقع پر اہلیہ نجمہ نے پڑھا، شہریارخان نے کہاکہ میں شدید خواہش کے باجود مصروفیت کے سبب تقریب میں شریک نہ ہوسکا لیکن مہمان ٹیم نے پاکستان آکر ہمارے دل موہ لیے،اس کامیاب دورے کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مستقل بنیادوں پرمقابلوں کا انعقاد ہونا چاہیے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کو فائدہ ملنے کے ساتھ پاک بنگلہ دیش تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، رکن پی سی بی گورننگ بورڈ و صدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی نے خیرمقدمی خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچزکے کامیاب انعقاد پرسندھ حکومت، کراچی انتظامیہ، قانون نافذکرنے والے ادارے اور پولیس سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز ستائش کے مستحق ہیں، شکست اپنی جگہ لیکن مہمان ٹیم نے ا چھے اخلاق اور بہترین رویے کا مظاہرہ کیا، کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا کہ کرکٹ جیت گئی۔
شہر کراچی آئندہ بھی انٹرنیشنل مقابلوں کی اسی طرح سیکیورٹی اور انتظامات کے ساتھ میزبانی کے لیے تیار ہے، بورڈ کے ڈائریکٹر ایزد سید نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کاوشیں رنگ لارہی ہیں، بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ کے چیئرمین امل چوہدری نے کہا کہ یہ ایک یادگار دورہ تھا، ہم بھرپورمیزبانی سے بہت لطف اندوز ہوئے، ایسا لگا جیسے اپنے ملک میں ہوں، بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر و سابق ٹیسٹ امپائر اظہر علی خان نے کہاکہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ پاکستان میں اتنا پیار ملے گا۔