این اے 122 میں تحریک انصاف کا گھوڑا پہلے ہی لنگڑا ہو چکا ہے سردار ایاز صادق
این اے 122 وزیراعظم نواز شریف اور شیروں کا گڑھ ہے، یہ وہ حلقہ ہے جو جھکتا ہے نہ بکتا ہے، سردار ایاز صادق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ این اے 122 میں تحریک انصاف کا گھوڑا پہلے ہی لنگڑا ہو چکا ہے اور(ن) لیگی شیر کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکے گا۔
لاہور میں این اے 122 کی انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جعلی لوگوں کو اور یوٹرن کی سیاست کرنے والوں کو اب ووٹ نہیں ملیں گے، جب سے اس حلقے میں بھابی صاحبہ اٴئی ہیں تو عمران خان ڈرتے ہیں کہ کہیں یہاں بھی ہری پور نہ ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 وزیراعظم نواز شریف اور شیروں کا گڑھ ہے، یہ وہ حلقہ ہے جو جھکتا ہے نہ بکتا ہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گھوڑے کی ٹانگ کٹ چکی ہے، لنگڑا 2002 کا الیکشن ہارا تھا، اس کے بعد 2013 میں بھی ہار گیا، اگر پیسہ لوگوں کو الیکشن جتاتا تو علیم خان دنیا کا کوئی الیکشن نہ ہارتا، اور میں کوئی الیکشن نہ جیتا، پی ٹی آئی اے کا گھوڑا مقابلے میں کھڑا نہیں رہ سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے بوکھلاہٹ میں کہتے ہیں کہ سردار ایاز صادق نے اسٹے لے لیا ہے، کیا سپریم کورٹ نے میرے گھر پر آکر اسٹے دیا ہے۔ عمران خان وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب ادھورا ہی رہے گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x38vzlx_pmln-jalsa_news