اپنی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات نے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کے الزامات مسترد کردیئے
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی کوئی مداخلت نہیں کی اور مستقبل میں بھی اسی پالیسی پر کاربند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو کوئی شکایت ہے تو اسے میڈیا پر اچھالنے کی بجائے سفارتی راستہ استعمال کرکے حل کیا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔
این اے 122 کے ضمنی الیکشن سے متعلق پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) شائستگی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہمارے کسی بھی رہنما نے کسی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی جب کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے بھی غیر پارلیمانی زبان کے استعمال سے گریز کرنے کا کہا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x38vpjj_pervaiz-rasheed_news