ماڈل ایان علی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی
عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
لاہور:
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر ایان علی کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ جب تک کیس کے تمام ملزمان کے خلاف چالان مکمل نہیں ہو جاتا تو ایان علی پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی کے خلاف چالان مکمل ہو چکا ہے، پہلے بھی کئی مرتبہ ملزمہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی ہے، آپ اپنے وکلاء سے مشورہ کر لیں آج ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ایان علی کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ آج مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن تقریباً ساڑھے 6 ماہ سے گزر جانے کے باوجود ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی ہے۔