دن میں 12000 چھینکیں مارنے والی لڑکی کھانے اور پڑھنے سے قاصر

12 سالہ کیٹلین کو ہر منٹ چھینکوں کا دورہ پڑتا ہے اور وہ ایک منٹ میں تقریباً 20 چھینکیں مارتی ہیں۔

کیٹلین کو اب تک چھ ڈاکٹر دیکھ چکے ہیں اور انہیں لا علاج قرار دیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا میں 12 سالہ کیٹلین تھارنلے کو تین ہفتے قبل چھینکوں کا دورہ پڑا تھا اور اب وہ ایک منٹ میں تقریباً 20 مرتبہ آچھوں آچھوں کرتی اور اس طرح ایک دن میں 10 سے 12 ہزار مرتبہ چھینکیں مارتی ہیں۔

مسلسل چھینکوں سے ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہیں اور 6 ڈاکٹر ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں لاعلاج قرار دے چکے ہیں۔ ایک ماہرکے مطابق انہیں جسمانی اعضا کی تھرتھراہٹ کا دورہ پڑتا ہے، انہیں چھینکوں کے دورے پڑتے ہیں اور وہ لگاتار 20 سے 25 مرتبہ چھینکتی ہیں۔ وہ کھانا کھانے اور اسکول میں پڑھنے سے بھی قاصر ہیں اور آرام صرف اس وقت ملتا ہے جب وہ سوتی ہیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ نیند میں خود کو بھی چھینکتا ہوا دیکھتی ہیں۔


کیٹلن کے مطابق اس کے جسم میں مستقل درد رہنے لگا ہے، پاؤں کمزور ہورہے ہیں اور وہ بہت مشکل سے کھاسکتی ہیں اور اسکول کے طالبعلم اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔

ٹیکساس کے ایک دماغی ڈاکٹر میریڈ پارنس کے مطابق یہ مرض ٹِکس جیسا لگتا ہے جس میں کچھ وقفوں کے لیے چہرے میں تھرتھراہٹ ہوتی ہے یا دوسری صورت میں حلق سے از خود تیز تیز آوازیں نکلتی ہیں۔ اس کیفیت میں اچانک دورہ پڑتا ہے اور بار بار ایک ہی جیسا دورہ پڑتا ہے، چھوٹے اور شیرخوار بچوں میں یہ مرض ذیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بڑے بچوں اور بالغ افراد میں نیند کی کمی اور تناؤ ہو تو بھی یہ کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، اب تک بڑے بچوں میں اس کے 40 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور وہ کچھ مدت بعد غائب ہوجاتے ہیں اور دوبارہ بھی لوٹ آتے ہیں۔
Load Next Story