آصف زرداری سے متعلق پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں خورشید شاہ
پارٹی کے کسی رکن نے آصف زرداری کو قیادت چھوڑنے کو نہیں کہا، قائد حزب اختلاف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے قیادت چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، پارٹی میں فیصلے سی ای سی کرتی ہے لہٰذا نہ تو کسی رکن نے آصف زرداری کو قیادت چھوڑنے کو کہا اور نہ ہی پارٹی نے آصف زرداری پر کسی قسم کے عدم اعتماد کا اظہار کیا جب کہ پارٹی میں ان کا ادب واحترام اب بھی موجود ہے۔
قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ نندی پور منصوبہ ہمارے وزیر قانون نے ناقابل عمل ہونے کی وجہ سے روکا تھا لیکن اس منصوبے پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان میں اندھیرے ختم ہو گئے جب کہ نندی پور منصوبہ شوکت عزیز کے دور میں 12 ارب میں شروع ہوا جسے اب (ن) لیگ کی حکومت 80 ارب تک لے گئی ہے۔