مردان پولیس مقابلے میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد داداللہ فاروق عالم اور لال بہادر کے ناموں سے بھی مشہور تھا جب کہ اسکے 8 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دہشت گرد داداللہ فاروق عالم اور لال بہادر کے ناموں سے بھی مشہور تھا جب کہ اسکے 8 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فوٹو: فائل

گجرات ڈگر روڈ پر پولیس کے ساتھ مقابلے میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد داداللہ ہلاک جب کہ اس کے 8 ساتھی فرار ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر مردان میں گجرات ڈگر روڈ پر چھاپہ مارا تو ان کا مقابلہ دہشت گردوں سے ہو گیا، مقابلے میں دہشت گرد داد اللہ عرف فاروق عالم عرف لال بہادر مارا گیا جب کہ اس کے 8 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ داد اللہ جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
Load Next Story