ملک کی داخلی سیکیورٹی کے استحکام کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے وزیراعظم

اجلاس میں ملكی سلامتی سے متعلق اہم امور پر غور كیا گیا

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ملاقات کی، فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے كہا ہے كہ ملكی سلامتی اور داخلی سیكیورٹی كے استحكام كے لیے ہرممكن اقدامات كئے جائیں گے۔



وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ملک کی داخلی صورتحال سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، اسحاق ڈار، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف كمیٹی جنرل راشد محمود ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات ، طارق فاطمی اور دیگر نے شركت كی۔




اجلاس میں ملكی سلامتی سے متعلق اہم امور پر غور كیا گیا جب کہ افغانستان میں نئی صورتحال اورپاك افغان تعلقات كا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم كا كہنا تھا كہ داخلی سیكیورٹی كے استحكام كے لیے ہرممكن اقدامات كیے جائیں گے اور حکومت اس کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی۔





دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سے جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے داخلی و خارجی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
Load Next Story