ایران نے شام میں اپنے اعلی فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کردی

جنرل حسین ہمدانی داعش کے خلاف مزاحمت کاروں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں، ایرانی فوج

جنرل حسین ہمدانی داعش کے خلاف مزاحمت کاروں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں، ایرانی فوج۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
ایران نے شام میں موجود پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر جنرل حسین ہمدانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کی ایلیٹ برانچ نے تصدیق کی ہے کہ جنرل حسین ہمدانی گزشتہ روز شام کے شہر حلب میں جنگجو تنظیم داعش کے حملے میں مارے گئے ہیں جب کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر مشاورتی مشن کے لئے شام میں موجود تھے۔

ایرانی فوج کے بیان میں کہنا تھا کہ جنرل حسین ہمدانی نہ صرف داعش کی پیش قدمی روکنے کے لئے اہم کردارادا کررہے تھے بلکہ مزاحمت کاروں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں جو شام کے شمالی شہر میں داعش کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔
Load Next Story