کراچی میں امن کیلئے فوج کی ضرورت نہیں عوام تعاون کریں قائم علی شاہ

سندھ کوتقسیم کرنے کاسوچ بھی نہیںسکتے،بلدیاتی نظام منظورہوچکا،گورنرکے دستخط کے بعدباقاعدہ نفاذہوجائیگا،سکھرمیںخطاب

مخالفین کے پاس حکومت کیخلاف کوئی ایشونہیں رہاجس کی وجہ سے وہ بلدیاتی نظام کیخلاف واویلاکر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: آن لائن

لاہور:
وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال اتنی خراب نہیں، جتنی بتائی جارہی ہے۔

کراچی میں فوج طلب کرنے کی ضرورت نہیں بعض علاقوں میں فرقہ واریت کی وجہ سے لوگ قتل ہوئے ہیں اس سلسلے میں علماسے بات چیت جاری ہے،پولیس اور انتظامیہ تنہاامن قائم نہیں کراسکتی،اس کیلیے عوام کو بھی حکومت سے تعاون کرناچاہیے۔کمشنر آفس میں افسران کے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم سندھ کوتقسیم کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے،سندھ ایک ہے اورہمیشہ ایک رہے گا،دھرتی ماں سے کوئی غداری نہیںکرسکتا،بلدیاتی نظام کا بل سندھ اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔


گورنرسندھ ملک سے باہرہونے کی وجہ سے اس پردستخط نہیںکر سکے تھے، اب وہ واپس آچکے ہیں،جلدہی بل پردستخط کرکے باقاعدہ بلدیاتی نظام نافذ کردینگے، بلدیاتی نظام کی مخالفت کرنے والوںکوپیپلزپارٹی نے حیدرآبادمیں تاریخی جلسے کرکے جمہوری اندازمیں جواب دیدیا، اب مخالفین کوخاموش ہوجانا چاہیے،کموں شہیدمیں بھی پیپلزپارٹی نے تاریخی جلسہ کیا تھا لیکن حیدرآباد کا جلسہ اس سے بڑا تھا، مخالفین کے پاس حکومت کیخلاف کوئی ایشونہیں رہاجس کی وجہ سے وہ بلدیاتی نظام کیخلاف واویلاکررہے ہیں۔

حکومت نے تاریخی کام کیے ہیں،کالا باغ ڈیم کے منصوبے کوختم کیا، صوبوں کوخودمختاری دی،این ایف سی ایوارڈ کاحق دیا،جس کی وجہ سے سندھ کو25سوارب روپے زائد ملے،یہ رقم نہ ملتی توسیلاب زدگان کی مددنہ کرسکتے،90لاکھ افراد کوراشن دیا گیاہ، حالیہ برساتوں سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکال چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پرقربانی کی کھالیں کسی کو زبردستی چھیننے نہیں دینگے،امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں مختلف سرکاری محکموںکے افسران کے اجلاس کی صدارت کی،کمشنر سکھرعباس بلوچ نے وزیراعلیٰ کوبرسات متاثرین کی مدداوربحالی کیلیے کی گئی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی اورامن و امان برقرار رکھنے کیلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی آمد سے4گھنٹے قبل ہی پولیس نے ملٹری روڈ،ایئرپورٹ پرٹریفک کی آمدورفت بندکردی تھی،جس کی و جہ سے شہریوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔

Recommended Stories

Load Next Story