’’رانی لکشمی بائی‘‘ کسی تنازعہ کاشکارنہیں ہوئیکنگنا رناوت

جھانسی کی رانی پر بنائی جانیوالی فلم میں کنگنا رناوت جنگجو مرکزی کردار نبھارہی ہیں

جھانسی کی رانی پر بنائی جانیوالی فلم میں کنگنا رناوت جنگجو مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور:
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کی فلم ''رانی لکشمی بائی'' کسی تنازعہ کا شکار نہیں ہوئی اور اس کی شوٹنگ جلد اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوجائے گئے ۔


یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں میڈیا میں فلم کے متعلق آنیوالی افواہوں کے ردعمل میں کہی کنگنا رناوت جو ان دنوں لندن میں خواتین کے عالمی سمٹ سے خطاب کرنے جارہی ہیں کا کہنا تھا کہ انھیں میڈیامیں فلم کے متعلق آنیوالی خبروں سے ایک دھچکا لگا جس پر انھوں نے فوری طور پر ہدایتکار کیتن مہتا سے رابطہ کیا اور انھوں نے یقین دلایا ہے کہ یہ سب افواہیں ہیں اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی ۔

کنگنا رناوت نے مزید کہاکہ فلم کا پری پروڈکشن کام تیزی سے جاری ہے واضح رہے کہ جھانسی کی رانی پر بنائی جانیوالی فلم میں کنگنا رناوت جنگجو مرکزی کردار نبھارہی ہیں اور اسے اگلے برس نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story