پاکستانی پلیئرز نے بیٹ پر جمی گرد جھاڑ لی
یو اے ای کی ایک ٹیم کیخلاف پریکٹس میچ میں دل کھول کر اسٹروکس کھیلے
پاکستانی پلیئرز نے بیٹ پر جمی گرد جھاڑ لی، یو اے ای کی ایک ٹیم کیخلاف پریکٹس میچ میں دل کھول کر اسٹروکس کھیلے، شان مسعود، سرفراز احمد اور یونس خان بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے،آج مصباح الحق اور اسد شفیق میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کرتے دکھائی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر سے ابوظبی میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستان اور انگلش ٹیم کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، گرین کیپس نے جمعے کو یو اے ای کی ایک ٹیم کیخلاف شیخ زید اسٹیڈیم میں 2روزہ میچ کا آغاز کیا، یہ پہلے سے طے ہو چکا تھا کہ پہلے روز پاکستانی اور دوسرے دن میزبان بیٹسمین صلاحیتیں نکھاریں گے، گرین کیپس کی جانب سے سرفراز احمد، شان مسعود اور یونس خان نے خاصا وقت کریز پر گذارا ،احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے بھی بیٹنگ پریکٹس کی۔
دوسری جانب شارجہ میں ناقص بیٹنگ نے انگلینڈ کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پوری ٹیم 9 وکٹ گنواکر 200کا سنگ میل بھی عبور نہ کرپائی، ای این بیل 53پر ریٹائر ہوئے، جیمز ٹیلر نے 61رنز بنائے،معین علی 2باریوں میں 27 جبکہ جوز بٹلر 39رنز ہی جوڑ پائے، پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے جونی بیراسٹواور بین اسٹوکس کو کھاتہ کھولنے کی مہلت بھی نہ ملی، اسپنرز سے خوف زدہ بیٹسمین میزبان پیسرز کا بھی آسان شکار ثابت ہوئے، میر حمزہ اور جنید خان نے مل کر 6وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا۔
وہاب ریاض اور عمران خان حریف سائیڈ کی جانب سے بولنگ کرتے دکھائی دیے، ہفتے کو مصباح الحق اور اسد شفیق مہمان ٹیم کی جانب سے بیٹگ کریں گے۔ یاد رہے کہ اس پریکٹس میچ میں پاکستان نے اپنے تقریباً تمام ہی کھلاڑیوں کو آزمایا، طویل اننگز کھیلنے والے بیٹسمین کو واپس بلا کر نئے کھلاڑی کو موقع دیا جاتا رہا، گوکہ میچ میں اسکورنگ ہوئی مگر مینجمنٹ نے رنز کے بجائے کھلاڑؑیوں کے پچ پر زیادہ وقت گزارنے کو فوقیت دی۔
دوسری جانب شارجہ میں انگلش ٹیم کا پاکستان اے سے دوسرا دو روزہ پریکٹس میچ بھی ڈرا ہو گیا، میزبان اے نے اپنی اننگز 9وکٹ پر 192رنز بناکر ڈیکلیئرڈکردی تھی، جمعے کو انگلش بیٹسمین کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرتے رہے لیکن یہ تجربہ زیادہ خوشگوار نہیں رہا، معین علی صرف 7رنز بناکر جنید خان کی گیند پر سلپ میں عثمان صلاح الدین کو کیچ دے بیٹھے، میر حمزہ نے ایلکس ہیلز(9) کو پہلی سلپ میں افتخار احمد کا کیچ بنوایا، بہتر فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ای این بیل ٹیم کی سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 پر ریٹائرڈ ہوگئے۔
اس شراکت میں ان کا ساتھ دینے والے جیمز ٹیلر 45 پر ریٹائر ہوئے، جس کے بعد مہمان ٹیم کی یواے ای کی کنڈیشنز میں کمزوریاں کھل کر آشکار ہونے لگیں، بین اسٹوکس کو افتخار احمد نے کھاتہ کھولنے کی مہلت دینے سے قبل ہی بولڈ کردیا، میر حمزہ نے جوز بٹلر(8)کا شکار کرنے کیلیے کور میں موجود خرم منظور سے معاونت حاصل کی،پیسر نے اسی اوور میں جونی بیرسٹو کو صفر پر میدان بدر کرنے کیلیے وکٹ کیپر عدنان اکمل سے مدد لی، ظفر گوہر نے اسی انداز میں عادل رشید(2) کو چلتا کرنے کے بعد لیام پلنکٹ کو صرف ایک رن پر اسٹمپڈ کرا دیا، 136رنز پر 7وکٹیں گرنے کے بعد معین علی دوبارہ بیٹنگ کیلیے آگئے۔
دوسرے اینڈ پر جنید خان نے سمت پٹیل کو پویلین کی راہ دکھا دی، ایک بار پھر عدنان اکمل نے معاون کا کردار ادا کیا، جوز بٹلر نے بھی پریکٹس کیلیے دوبارہ کریز کا رخ کیا تو معین علی 20 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے،دن کے اختتام سے قبل آخری وکٹ دوبارہ بیٹنگ کیلیے آنے والے جیمز ٹیلر کی گری،انھوں نے اپنا اسکور 61تک پہنچایا تھا کہ محمد اصغر کی ایک گیند پیڈز سے ٹکرانے پر امپائر نے انگلی فضا میں بلند کردی، جوز ٹیلر 39پر ناقابل شکست رہے،انگلینڈ نے 9وکٹ پر 198رنز بناکر اننگز کا اختتام کیا۔
میر حمزہ صرف 34رنز دے کر 4وکٹیں لے اڑے،جیند خان28 اور ظفر گوہر47رنز کے عوض 2،2شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، محمد اصغر اور افتخار احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ یاد رہے کہ پہلے ٹور میچ میں بھی انگلش بیٹنگ لائن کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان نظر آیا تھا، دونوں غیر رسمی مقابلوں میں میزبان ٹیم کی فیلڈنگ بھی ناقص رہی، جمعے کو معین علی اور جوز بٹلر کی2،2باریوں کے باجود ٹیم کا 200کا سنگ میل بھی عبور نہ کرنا یقینی طور پر کپتان الیسٹر کک کیلیے تشویش کا باعث ہوگا۔