کک کااوپننگ پارٹنرکون انگلینڈ مشکل میں پڑ گیا
ٹور میچ میں معین علی اورایلکس ہیلز کی ناکامی نے ٹیم کی تشویش میں اضافہ کردیا
کپتان الیسٹر کک کے اوپننگ پارٹنر کا انتخاب انگلینڈ کیلیے بڑا مسئلہ بن گیا، دوسرے ٹور میچ میں ممکنہ اوپنرز معین علی اور ایلکس ہیلز کی ناکامی نے مہمان ٹیم کی تشویش میں اضافہ کردیا، ابوظبی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل کسی فیصلے تک پہنچنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈکے کپتان الیسٹر کک کیلیے اوپننگ پارٹنر کا انتخاب ایک عرصے سے درد سر بنا ہوا ہے، ایشز سیریز تک اس ضمن میں نصف درجن سے زائد تجربات کیے جا چکے لیکن کسی افتتاحی بیٹسمین میں ایسا دم خم نظر نہیں آیا کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکل سکے، معین علی کو اسپن بولنگ کی اضافی خوبی کے سبب اس پوزیشن کا مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا لیکن وہ پاکستان اے کیخلاف پہلے ٹور میچ میں صرف 22رنز بناسکے، معین دوسرے مقابلے میں صرف 7رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔
اس پوزیشن پر قبضہ جمانے کیلیے کوشاں دوسرے اوپنر ایلکس ہیلز صرف 9رن تک محدود رہے،136رنز پر 7وکٹیں گرنے کے بعد معین علی کو فارم کی بحالی کیلیے دوبارہ بیٹنگ کا موقع دیا گیا لیکن باریش بیٹسمین ایک بار پھر فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور 20پر پویلین لوٹ گئے، دونوں ممکنہ اوپنرز کی ناکامی نے دوسرے اوپنر کے انتخاب کو سوالیہ نشان بنادیا ہے، پہلا ٹیسٹ 13اکتوبر کو ابوظبی میں شروع ہوگا جہاں وکٹ ابتدا میں پیسرز کیلیے بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، دوسرے ٹور میچ میں میر حمزہ اور جنید خان نے 6وکٹیں حاصل کیں۔
معین علی دونوں اننگز اور ایلکس ہیلز ایک میں پیسرز کا شکار بنے، ابوظبی میں میزبان اسپنرز کے ساتھ فاسٹ بولرز بھی نئی گیند سے مہمانوں کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، اوپنرز کی جانب سے عمدہ آغاز انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، ان مسائل کا حل تلاش کرنے کیلیے انگلش ٹیم کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا۔