بھارتی کراؤڈ اور گراؤنڈز سے آئی سی سی پریشان
آئندہ برس ورلڈ ٹی20فائنل کے میزبان ایڈن گارڈنز کولکتہ میں نکاسی آب کا ناقص نظام
آئندہ برس شیڈول ورلڈ ٹی20 سے قبل بھارتی کراؤڈ اور گراؤنڈز سے آئی سی سی پریشان ہو گئی،فائنل کے میزبان ایڈن گارڈنز کولکتہ میں نکاسی آب کا ناقص نظام منتظمین کیلیے درد سر بن گیا، دوسری جانب کٹک کے واقعے نے پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کی سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈن گارڈنز کولکتہ میں نکاسی آب کے ناقص نظام نے بھارتی بورڈ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی فکرمند کردیا، یہاں آئندہ برس اپریل میں ورلڈ ٹی 20 کا فائنل بھی ہونا ہے، ان دنوں عمومی طورپر کولکتہ میں بارش ہوتی ہے، جمعرات کو میزبان اور پروٹیزکے درمیان تیسرے ٹی 20 کا انعقاد گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب ممکن نہیں ہوپایا تھا، اگرچہ بارش میچ سے 5 گھنٹے قبل محض30 منٹ تک ہوئی تھی لیکن ناقص نکاسی آب سسٹم کے سبب گراؤنڈکو میچ کیلیے تیار نہیں کیا جا سکا۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال آئندہ برس 3 اپریل کو ورلڈ کپ ٹی 20 فائنل کی میزبان بھی ہوگی، سابق کپتان سارو گنگولی آئندہ ہفتے کولکتہ کرکٹ باڈی کے باضابطہ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، انھوں نے اس افسوسناک صورتحال پر کہا کہ میں کسی ایک سمت انگلی نہیں اٹھانا چاہتا یہ ایسوسی ایشن کی مجموعی ناکامی ہے۔
واضح رہے کہ میچ آفیشلز انیل چوہدری اور ونیت کلکرنی نے گراؤنڈ کا 3 بار جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب کٹک میں منعقدہ دوسرے میچ میں ہار قریب دیکھ کر بھارتی شائقین بے قابو ہو گئے تھے،انھوں نے گراؤنڈ میں خالی بوتلیں پھینکیں جس پر میچ ختم کرنا پڑا،مہمان سائیڈ ڈک ورتھ لوئس سسٹم پر فتحیاب رہی تھی، حکام کو ایسے معاملات پر بھی تشویش ہے، پاکستان سمیت تمام ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا منتظمین کیلیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔