ترکی میں حکومت مخالف ریلی کے دوران بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 97 ہوگئی
دھماکے یکے بعد دیگرے ہوئے جس میں 186 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے،وزیرصحت
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں حکومت کے خلاف نکالی جانے والی امن ریلی میں یکے بعدیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں حکومت مخالف گروپ کی جانب سے منعقدہ امن ریلی کے قریب 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترک وزیرصحت کے مطابق امن ریلی میں دھماکوں کے بعد 62 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جب کہ دیگر 24 افراد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں زخمی ہونے والے 186 افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بعض ذرائع کے حوالے سے بم دھماکوں کو خود کش حملے قرار دیا ہے تاہم ابھی تک اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب ان دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے بھی قبول نہیں کی گئی۔
پاکستان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ترکی کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3985qd_ankara-blasts_news