جوڈیشل کمیشن سندھ ہائیکورٹ کے لیے9ججوں کی منظوری

فارغ ہونے والے ججوں نے 2 برس تک خدمات انجام دیں

فارغ ہونے والے ججوں نے 2 برس تک خدمات انجام دیں:فوٹو: ایکسپریس

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں9ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، لاہور ہائیکورٹ کے8 ایڈیشنل جج صاحبان کو مستقل کرنے،4ججز کی مدت ملازمت میں توسیع اور2 ایڈیشنل ججوں کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی ۔


جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہفتے کو چیف جسٹس کی زیر صدارت ہوا، کمیشن نے غوروخوض کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد محمود تبسم، جسٹس طارق عباسی، جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس علی اکبر قریشی، جسٹس قاضی محمد امین، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کو مستقل کرنے، جسٹس چوہدری مشتاق احمد، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس خالد ملک اور جسٹس چوہدری محمد اقبال کی مدت ملازمت میں ایک ایک برس کی توسیع اور جسٹس محمود احمد بھٹی اور سہیل اقبال بھٹی کو فارغ کرنے کی منظوری دی۔

فارغ ہونے والے ججوں نے 2 برس تک خدمات انجام دیں۔ سندھ میں جن ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ان میں غلام قادر لغاری، عبدالغنی سومرو، محمد اقبال مہر، خادم حسین شیخ، ذوالفقار احمد خان، محمود اے خان، محمدکریم خان آغا، انورحسین اور فیصل کمال عالم شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی ان سفارشات کو پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story