ضمنی انتخابات میں دلہا اور دلہن شادی چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے
جس طرح میری زندگی میں شادی کے بعد تبدیلی آنے والی ہے اسی طرح اپنے حلقے میں بھی تبدیلی کا خواہاں ہوں، دولہا
ضمنی انتخابات کے لیے دلہا بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا جب کہ مایوں کے کپڑوں میں ملبوس دلہن بھی ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ضمنی انتخابات کی گہما گہمی عروج پرہے جہاں بچے، بڑے اوربوڑھے سب ہی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں لاہورمیں این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں عامر خان نامی دلہا پھولوں سے سجی گاڑی پر اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پردلہا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہی بارات لے کر جائیں گے۔ دولہا کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ان کی زندگی میں شادی کے بعد تبدیلی آنے والی ہے بالکل اسی طرح وہ تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اپنے حلقے میں بھی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔
دوسری جانب اوکاڑہ میں این اے 144 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے جہاں رخصتی سے قبل مایوں کے کپڑوں میں ملبوث چاندنی نامی دلہن بھی اپنا ووٹ ڈالنے آئی۔ اس موقع پردلہن کا کہنا تھا کہ رخصتی تو ہو جائے گی لیکن ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے اوریہ پہلے سے ہی ارادہ تھا کہ ووٹ دالنے ضرورجانا ہے۔ دلہن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اشرف سوہنا نے حلقے میں کسانوں کیلئے بہت اچھے کام کئے اس لئے ہم انہیں ووٹ دینے آئیں۔