کراچی میں رینجرز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سمیت 4 ملزمان گرفتار

گرفتاریاں ابراہیم حیدری،نارتھ کراچی،محمودآباد اور بہادر آباد سے عمل میں آئی ہیں، ترجمان سندھ رینجرز

گرفتار ملزمان میں ایک بھتہ خور بھی شامل ہے، رینجرز فوٹو: فائل

EASTBOURNE:
رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنثیم کے دہشت گرد سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی مصدقہ اطلاعات پرابراہیم حیدری،نارتھ کراچی،محمودآباد،بہادرآباد میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جس میں سے ایک کالعدم تنظیم کا دہشت گرد اورایک بھتہ خوربھی شامل ہے۔ ملزمان کو حراست میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روزقبل بہادرآباد میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد رینجرزنے ایک مرتبہ پھرجرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کو تیز کردیا ہے۔
Load Next Story