روئی کی قیمتوں میں 400 سے 500 روپے تک غیر معمولی اضافہ

کپاس کی فصل کونمایاں نقصان ہونے کی خبروں کی وجہ سے قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کراچی کاٹن بروکرز

کپاس کی فصل کونمایاں نقصان ہونے کی خبروں کی وجہ سے قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کراچی کاٹن بروکرز۔ فوٹو : اے پی پی/فائل

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں زبردست اضافے کے باعث روئی کی قیمت میں فی من 400 تا 500 روپے کاغیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔


کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے بھی اسپاٹ ریٹ میں فی من 400روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من5250روپے کی قیمت پر بند کیا۔ روئی کے ساتھ پھٹی، بنولہ اوربنولہ کھل اوربنولہ تیل کی قیمت میں بھی خاطرخواہ اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کی قیمت بڑھ کر فی من 4900تا5500روپے پھٹی کی قیمت 300تا 400روپے اضافے کے ساتھ 2700تا 3000 روپے اسی طرح بنولہ کھل اورتیل کی قیمت میں بھی 200تا 300روپے کا اضافہ ہوا۔ صوبہ پنجاب کی کپاس کی بھی صورت حال اسی طرح رہی، روئی کی قیمت فی من 5200 تا 5500 روپے پھٹی کی قیمت 2600تا3200روپے، بنولہ کھل اورتیل کی قیمت بھی 200تا300روپے بڑھ گئی۔ کراچی کاٹن بروکرزکے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کپاس کی فصل کونمایاں نقصان ہونے کی خبروں کی وجہ سے قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کپاس کی فصل ایک کروڑسے ایک کروڑ 20لاکھ گانٹھیں ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں جس کے باعث کپاس کے کاشتکار پھٹی احتیاط سے فروخت کررہے ہیں جبکہ جنرزبھی قیمت میں اضافے کودیکھتے ہوئے روئی بھی کم فروخت کرتے ہیں۔ اسی طرح بنولہ اورکھل کی صورت حال یہی ہے۔ نسیم عثمان نے بتایا کہ روئی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے ٹیکسٹائل واسپننگ ملزمالی اضطراب میں آگئی ہیں کیونکہ روئی کی قمت اب بین الاقوامی روئی کی قیمت کی پیریٹی پرآگئے ہیں، کئی ملوں نے بیرون ممالک خصوصی طورپربھارت، ویسٹ امریکا، برازیل سے روئی کے درآمدی معاہدے کررہے ہیں، تاحال بیرون ممالک سے تقریباً 3لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلیے گئے ہیں، مزیدبات چیت چل رہی ہے۔ نسیم عثمان کے مطابق آئندہ دنوں میں پھٹی کی آمد میں اضافہ ہونے سے وقتی طورپرروئی کی قیمت میں معمولی مندی آسکتی ہے۔
Load Next Story