اداکارہ سجل علی نے پہلی فلم ’’عشق 2020‘‘ سائن کرلی
فلم کی شوٹنگ لاہور، بہاولپور، کاغان، ناران اوردیگر شہروں میں کی جائے گی
ٹی وی اداکارہ سجل علی نے پہلی فلم سائن کرلی۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ وماڈل سجل علی کو کریو موشن پکچر پروڈکشن نے ''عشق 2020'' میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں وہ فلم ''ہلہ گلہ'' کے منیب خان کے ساتھ مرکزی کردار کریں گی جب کہ اداکارہ صنم چوہدری بھی اہم کردار کر رہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ نومبر شروع ہو گی جو لاہور، بہاولپور، کاغان اور ناران سمیت دیگر شہروں میں کی جائے گی جب کہ اسے آئندہ سال عیدالضحی پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔سجل علی کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن ، کامیڈی اور رومانٹک فلم ہے جس کا اسکرپٹ اور کردار دیکھنے کے بعد کام کے لیے راضی ہوئی۔ اگر اس طرح کے پروجیکٹس بنتے رہے تو بہت جلد پاکستانی فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گئیں۔ یاد رہے مذکورہ فلم بنانے والا ادارہ اس سے پہلے ''دختر'' پروڈیوس کرچکا ہے جس کے اہم فنکاروں میں سمعیہ ممتاز، محب مرزا، صالح عارف اور عجب گل تھے۔