ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع
تفتیشی افسران کا عدالت میں پیش نہ ہونا عجیب بات ہے اور کیس کو طول دیا جارہا ہے، عدالت کے ریمارکس
انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی۔
کراچی میں وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی پیش ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسران کی عدم حاضری پر عدالتی استفسار پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیشی افسران مصروف ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسران کا عدالت میں پیش نہ ہونا عجیب بات ہے اور کیس کو طول دیا جارہا ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کی ضمانت میں 22 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں گزشتہ روز ضمنی انتخاب میں ٹھیک مقابلہ ہوا ہے، وہ سردار ایاز صادق کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا رول ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی، بلدیاتی انتخابات کے پی کے کئی اضلاع میں ہم نے کئی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی تنظیم نو کے مرحلے میں ہے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں عجیب کچھڑی پکی ہوئی ہے، اس لئے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔