یاسرشاہ انجری کا شکار انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

یاسر شاہ نیٹ میں پریکٹس سیشن کے دوران اپنے گرآزما رہے تھے کہ اچانک ان کی کمر میں چھٹکا آیا۔

یاسر شاہ نیٹ میں پریکٹس سیشن کے دوران اپنے گرآزما رہے تھے کہ اچانک ان کی کمر میں چھٹکا آیا۔ فوٹو: رائٹر

لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

انگلینڈ کے لئے خوف کی علامت بننے والے یاسر شاہ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد معالجین نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، یاسر شاہ نیٹ میں پریکٹس سیشن کے دوران اپنے گر آزما رہے تھے کہ اچانک ان کی کمر میں چھٹکا آیا جس کے بعد کمر میں شدید درد محسوس کرنے کے باعث وہ واپس پویلین لوٹ گئے۔


یاسر شاہ انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا جب کہ قومی ٹیم لیگ اسپنر یاسر شاہ اور ذولفقار بابر پر ہی تکیہ کئے ہوئے ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ یاسر شاہ کو پہلے ٹیسٹ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story