انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیون فن پہلے ٹیسٹ سے باہر
اسٹیون فن دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کے بعد انگلش ٹیم بھی انجری مسائل سے دوچار ہوگئی اور فاسٹ بولراسٹیون فن پہلے ٹیسٹ سے باہرہوگئے۔
ابوظہبی میں پاکستان اے ٹیم کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کے دوران اسٹیون فن بائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی شرکت کی جس کے بعد ان کے پاؤں کا درد شدت اختیار کرگیا اور اب وہ اس قابل نہیں کہ پاکستان کے خلاف کل شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ بن سکیں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان السٹر کک کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولراسٹیون فن پاکستان کے خلاف حتمی 11 رکنی ٹیم کا حصہ تھے تاہم انجری کے باعث ان کی جگہ کسی اورکو موقع دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معین علی پاکستان کے خلاف اوپننگ کریں گے جب کہ جونی برسٹو نمبر 5 پر بیٹنگ کریں گے اور جوز بٹلر بحیثیت وکٹ کیپر بیٹسمین 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔