متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کے 2 ملزمان گرفتار سی ٹی ڈی
ایک ملزم کو کراچی اور دوسرے کو حیدرآباد سے گرفتارکیا گیا جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع سی ٹی ڈی
PESHAWAR:
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی اور حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر حیدرآباد میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا اور دونوں ملزمان نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے رشید گوڈیل پر حملے کے لئے ڈیفنس میں ریکی کی اور جب وہ اپنے پرانے گھر بہادرآباد جارہے تھے تو انہیں نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ 18 اگست کو بہادرآباد کے علاقے میں ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی جب کہ فائرنگ سے ان کا ڈرائیونگ جاں بحق ہوگیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x39etcb_terrorist-arrested-from-karachi_news