آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے
آرمی چیف نے جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ تعاون پر بات چیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے گزشتہ دنوں انقرہ میں ہونے والے دھماکوں پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ان کے ترک ہم منصب نے لیجنڈ آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔
https://www.dailymotion.com/video/x39eqv7_legent-of-merit-award-to-gen-raheel-sharif_news