کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار سی ٹی ڈی
گرفتار ملزمان نے 50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے اعتراف کیا ہے، سی ٹی ڈی
محکمہ انسداد دہشت گردی نے لیاقت آباد اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائیوں کے دوران 3 گارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لیاقت آباد اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کے دوران 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جب کہ ملزمان نے 50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے اعتراف کیا ہے۔
جنید شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران قریشی، خاور اور یامین قریشی شامل ہیں اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جب کہ ملزم کامران قریشی نے 35 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا اور یہ بھارت سے تربیت یافتہ ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم یامین قریشی نے بھی 15 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x39etcb_terrorist-arrested-from-karachi_news