چیف الیکشن کمشنر کا آرمی چیف کو خط ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

فوج نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری نبھانے میں مثالی کردار ادا کیا، خط کا متن

فوج نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری نبھانے میں مثالی کردار ادا کیا، خط کا متن، فوٹو:فائل

چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا ہے جس میں ضمنی انتخاب کے موقع پاک فوج کے مثالی کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ فوج نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری نبھانے میں مثالی کردار ادا کیا اور فوجی جوانوں نے تمام چیلنجز،کشیدہ ماحول میں احسن طریقے سے ذمے داری نبھائی۔

چیف الیکشن کمشنر کے خط میں مزید کہا گیا کہ فوجی جوانوں نے حلقوں میں فلیگ مارچ اور پیشہ وارانہ فرائض بخوبی انجام دیئے جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے پاک فوج کے جوانوں کو مثالی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Load Next Story