ثانيہ کی جيت سے مجھ پر بھی اچھی کارگردگی کا دباؤ بڑھ جاتا ہے شعيب ملك

ثانيہ مرزا کی عمدہ كاركردگی میرا حوصلہ بڑھانے کا کام کرتی ہے، قومی کرکٹر

ثانيہ مرزا کی عمدہ كاركردگی میرا حوصلہ بڑھانے کا کام کرتی ہے، قومی کرکٹر، فوٹو:فائل

قومی ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کی بہترین کارگردگی کے بعد ان پر بھی اچھی کارگردگی دکھانے کا دباؤ ہوتا ہے۔


قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں 5 سال بعد ایک بار پھر حصہ بننے والے آل راؤنڈر شعيب ملك نے کہا کہ ان کی عمدہ کارگردگی کے پیچھے کہیں نہ کہیں ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ان پر پڑنے والا دباؤ ہے کیونکہ ٹینس کورٹ میں ثانیہ مرزا کی شاندار کارگردگی کے بعد ان پر بھی گراؤنڈ میں بہترین کارگردگی دکھانے کا دباؤ ہوتا ہے۔

شعيب ملک کا کہنا تھا کہ ثانيہ مرزا کی عمدہ كاركردگی ان کاحوصلہ بڑھانے کا کام کرتی ہے بالخصوص اس وقت زيادہ حوصلہ ملتا ہے جب وہ فٹنس مسائل كے باوجود مسلسل كاميابی حاصل كر رہی ہوں جب کہ ثانیہ کی جیت پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے ليكن ثانیہ کی اچھی کارکردگی سے مجھ پر بہت زيادہ دباؤ بھی پڑتا ہے كہ اب اچھی کارکردگی کے لیے مجھے بھی كچھ كرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹيم ميں واپسی کے بعد ان کی توجہ صرف بیٹنگ اور بولنگ پر ہے کپتانی پر نہیں تاہم اگر کپتانی دی گئی تو پوری زمہ داری سے نبھاؤں گا۔
Load Next Story