سیاستدان کیخلاف کاروائی کرنے کی الیکشن کمیشن کے پاس آئینی گنجائش نہیں چیف الیکشن کمشنر

رحمان ملک کی اہلیت سے متعلق چیئرمین سینٹ کا ریفرنس موصول ہونے پر ہی الیکشن کمشن کوئی فیصلہ کرسکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر

رحمان ملک کی اہلیت سے متعلق چیئرمین سینٹ کا ریفرنس موصول ہونے پر ہی الیکشن کمشن کوئی فیصلہ کرسکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر

KABUL:
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سیاستدان کیخلاف کاروائی کرنے کی الیکشن کمیشن کے پاس آئینی گنجائش نہیں رہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کی اہلیت سے متعلق چیئرمین سینٹ کا ریفرنس موصول ہونے پر ہی الیکشن کمشن کوئی فیصلہ کرسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے عام انتخابات میں جوڈیشل افسران کی تقرری کیلئے درخواست کی ہے جس پرچیف جسٹس نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی سے متعلق تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
Load Next Story