اسٹیٹ بینک 5روپے کا نیاسکہ 15 اکتوبر سے جاری کرے گا

سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے

ہلال کے نیچے اور گندم کی بالائی طرف خم کھائی ہوئی دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں سنِ اجرا درج ہے۔ فوٹو: فائل

KUALA LAMPUR:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان 5 روپے کا نئے سائز اور تبدیل شدہ بھرت کا سکہ جاری کرے گا۔یہ سکے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ آفسز کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے 15 اکتوبر 2015 سے جاری کیے جائیں گے۔ سکے کا وزن 3 گرام ہے، اس میں 79 فیصد تانبا، 20 فیصد جست اور ایک فیصد نکل ہے۔ اس کا قطر 18.5 ملی میٹر ہے۔


سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ''اسلامی جمہوریہ پاکستان'' کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے اور گندم کی بالائی طرف خم کھائی ہوئی دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں سنِ اجرا درج ہے۔

سکے کے پورے کنارے پر چھوٹے دانوں کا دائرہ ہے۔ سکے کا پچھلا رخ دائروی صورت میں پھولوں سے آراستہ ہے، یہ پھول وسط میں موجود ستارے کے پانچوں کونوں پر منقطع ہوتے جاتے ہیں۔ ستارے کے وسط میں سکے کی عرفی مالیت (face value) کا عدد (5) نمایاں صورت میں اور لفظ ''روپیہ'' اردو میں کندہ ہے۔ سکے کے پورے کنارے پر چھوٹے دانوں کا دائرہ ہے۔واضح رہے کہ 5 روپے کا موجودہ سکہ بھی قانونی ہے اور نئے سکے کے ساتھ وہ بھی بدستور گردش میں رہے گا۔
Load Next Story