اسٹیٹ بینک نے ملک میں 5 روپے کا نیا سکہ متعارف کرادیا
نئے سکے کا قطر 18.5 ملی میٹر اور اس کا وزن 3 گرام کے قریب ہے
لاہور:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 5 روپے کا نیا سکہ جاری کیا جارہا ہے جو 15 اکتوبر سے مارکیٹ میں گردش کرے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق 5 روپے کے نئے سکے کا قطر 18.5 ملی میٹر اور اس کا وزن 3 گرام کے قریب ہے، اس سکے کو تانبے، جست اور نکل کے آمیزش سے ڈھالا گیا ہے۔
سکے کے اوپری رخ پر پرانے سکے ہی کی طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان، اجراء کا سال اور گندم کے 2 خوشے کندہ ہیں۔
سکے کی پشت پر گل دستے اور پانچ کونوں والے ستارے کے علاوہ ہندسے اور الفاظ میں اس کی مالیت تحریر ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نیا سکہ 15 اکتوبر سے مارکیٹ میں گردش کرے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ پرانے سکوں کی افادیت بھی برقرار رہے گی۔