تحریک انصاف ملک میں د نگا فساد چاہتی ہے چوہدری نثار
جی ایچ کیو سے رابطے کے لیے وزارت دفاع کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں دنگا فساد چاہتی ہے جب کہ ہر بات پر محاذ آرائی کی سیاست پاکستان کے مفاد میں بہتر نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے این اے 122 میں ووٹ ادھر ادھر کرنے پر نادرا کے حوالے سے روایتی تنقید سامنے آئی ہے جب کہ تحقیقات میں پتا چلا کہ 26 اگست کے بعد ووٹرلسٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرزکا حلقہ تبدیل کرنے کے لیے نادارا کا کوئی کردار نہیں ہوتا، کسی بھی فرد کا ووٹ بغیر درخواست کے تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور ووٹنگ کا حلقہ تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دینا پڑتی ہے جب کہ این اے 122 میں 25 ہزار 900 ووٹرز اور حلقہ 120 میں 23 ہزار ووٹرزکا اضافہ ہوا اور نادرا مسلم لیگ (ن) کا ادارہ نہیں ہے خدارا اسے سیاست سے الگ رکھا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے الزامات کا مقصد سیاسی ہوتا ہے اور وہ ملک میں دنگا فساد چاہتی ہے، ہر بات پر محاذ آرائی کی سیاست پاکستان کے مفاد میں بہتر نہیں، کاش پی ٹی آئی کی قیادت کھل کر شکست تسلیم کرنا سیکھ لے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کا مقصد دنگا فساد اور گالم گلوچ نہیں ہوتا، تحریک انصاف میڈیا، قوم اور حکومت کا وقت ضائع کررہی ہے حالانکہ این اے 122 میں عمران خان کے کیمرے لگانے سے لے کر فوج کی تعیناتی تک ہر مطالبے کو تسلیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں ایسا کریں گی تو پھر ملک میں کیسی جمہوریت، جب کہ جب کہ امید کرتا ہوں تحریک انصاف پہلے تولے گی پھر بولے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ خطے سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں اور ضرب عضب سے متعلق وزارت داخلہ اور ملٹری میں رابطہ ہے جب کہ جی ایچ کیو سے رابطے کے لیے وزارت دفاع کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے منہ بولے دوست بھی دشمنوں کی زبان بولتے ہیں جب کہ داعش عرب ممالک میں ہے، یہاں موجود لوگ نام استعمال کرسکتے ہیں اور کسی گروپ کا داعش سے رابطہ بھی ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نےاصغر خان کیس کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے از خود ایف آئی اے کو بیان رکارڈ کرا دیا ہے تاہم کچھ سابق فوجیوں سے بیان لینے میں مشکلات ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x39ocga_chaudhry-nisar_news