ڈسٹرکٹ بار کی ایان کے گارڈز کو احاطہ عدالت نہ گھسنے دینے کی دھمکی
ایان کے گارڈز نے وکلاء کا لباس پہن رکھا ہے، انکا حلیہ درست کروایا جائے، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی
ایان کے سیکیورٹی گارڈز کا حلیہ درست کروایا جائے ورنہ انھیں عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے، وکلاء۔ فوٹو: فائل
ڈسٹرکٹ بار نے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ایان علی کے سیکیورٹی گارڈز کو عدالت میں داخل نہ ہونے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جاری تھی کہ ڈسٹرکٹ بار کے نمائندے بھی اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایان علی کے سیکیورٹی گارڈز نے وکلاء کا لباس پہن رکھا ہے، ایان کے سیکیورٹی گارڈز کا حلیہ درست کروایا جائے ورنہ انھیں عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کا مقدمہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں زیر سماعت ہے اور کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی ہوں گی۔