سپریم کورٹ کے خلاف باتیں کرنیوالے آج ہم پر الزامات لگا کر جواب مانگ رہے ہیں چوہدری نثار
قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف کھڑے ہونے والے آج مسلم لیگ (ن) پر الزامات لگا کر جواب مانگ رہے ہیں۔
راولپنڈی کے علاقے کوٹھہ کلاں میں عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر اس سیاسی الزام کا جواب دے گی جس کے متعلق ثبوت بھی پیش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پاشا کی ٹیسٹ ٹیوب سے تخلیق پانے والے عمران خان اس ملک میں کیسے انقلاب لاسکتے ہیں۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آگئی تو عمران خان اس ملک کا حشر صدر زرداری سے بھی زیادہ برا کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ اقتدار میں آ کر پاکستان میں حقیقی تبدیلی لائے گی۔