ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا ناقابل قبول ہے چوہدری شجاعت
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا ناقابل قبول ہے۔
ایوان صدر میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صدرآصف زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا ناقابل قبول ہے اور ہم اپنی شناخت ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحاد کے ایشو پر اپنی پوزیشن کلیئر کرے کیونکہ جو کچھ سندھ میں ہورہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔
چوہدی شجاعت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے بعض مندرجات پر شدید رد عمل کا اظہار بھی کیا اورکہا کہ جلد اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔
اس موقع پر صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چند عناصر کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے درمیان دوریاں بڑھیں لیکن یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے۔