ایم کیو ایم کا نواز شریف کی وائٹ ہاؤس آمد پر 22 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

مظاہرہ صبح 9 بجے سے شروع ہوکر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا

مظاہرہ صبح 9 بجے سے شروع ہوکر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا: فوٹو ؛ فائل

ISLAMABAD:
ایم کیو ایم امریکا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 22 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس آمد اور امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔


مظاہرہ صبح 9 بجے سے شروع ہوکر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ مظاہرے کا مقصد کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت ہلاکتوں، چھاپوں اور گرفتاریوں جیسے اقدامات پر دنیا بالخصوص امریکی صدر اور اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنان، ہمدردوں، خواتین، بزرگ اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
Load Next Story