ملتان میں مزید 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
نشتراسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی۔
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا اور راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی ملیریا بخار میں مبتلا مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہورہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے نشتراسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کے لئے خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے جہاں مزید 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ڈینگی کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ اسی طرح گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈینگی بخار میں مبتلا 49 سالہ خاتون انور مائی دم توڑ گئی تھی جب کہ شہر بھر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔