کوئی صوبہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں ہےثروت اعجاز

معیشت کوپٹڑی پرلانے کیلیے کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن ممکن بنانا ہوگا

معیشت کوپٹڑی پرلانے کیلیے کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن ممکن بنانا ہوگ۔فوٹو/ایکسپریس

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو پٹڑی پر چلانے کیلیے کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن کی کوششوں کو ہر حال میں ممکن بنانا ہوگا،کراچی میں قیام امن کیلیے حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم کرنا ہوگا۔


بیرونی پالیسیوں نے ملک میںمہنگائی ،بے روزگاری کے ساتھ بجلی،گیس کے بحران کو جنم دیا، دہشتگردی دن بدن ملکی جڑیںکھوکھلاکررہی ہے،دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے،ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک نے مرکز اہلسنت پر قصبہ کالونی،اورنگی ٹائون سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملکی معاشی واقتصادی بد حالی کو مستحکم کرنے کیلیے ضروری ہے کہ حکمراں دہشتگردی و کرپشن کے خاتمے کے ساتھ امن وامان کو ہر حال میں ممکن بنائیں اور بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کریں، پاکستان سنی تحریک ملک میں امن وامان کا قیام اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے،انھوں نے کہا کہ ملک کا کوئی صوبہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں ہے،دہشتگروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلیے اسٹرٹیجک ،جدید سائنسی اور سیاسی سطح پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story