پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا میرا جینا مرنا ایم کیوایم کے ساتھ ہے رشید گوڈیل
ڈاکٹروں نے مجھے بیرون ملک علاج تجویز کیا تاہم میرے پاس اتنے پیسے نہیں، صحتیابی کے بعد پہلی پریس کانفرنس
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ ان کا جینا مرنا ایم کیوایم کے ساتھ ہے اس لیے وہ پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
قاتلانہ حملے کے بعد صحت یاب ہونے پر کراچی پریس کلب میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رشید گوڈیل نے کہا کہ قاتلانہ حملے کے بعد بہت سی باتیں مجھ سے منسوب کی گئیں اور میرے بارے میں افواہیں اڑائی گئیں، خدارا ایسا نہ کیا جائے۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2005 میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی اور 2013 میں رابطہ کمیٹی میں شامل ہوئے، پارٹی نے انہیں یوسی ناظم بنایا، لہٰذا میرا جینا مرنا ایم کیوایم کے ساتھ ہے اس لیے نہ پارٹی چھوڑ رہا ہوں نہ ہی ایسا سوچ سکتا ہوں۔
رشید گوڈیل کا اپنی صحت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے مجھے بیرون ملک علاج تجویز کیا تاہم میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک جاسکوں۔
واضح رہے کہ رشید گوڈیل پر 18 اگست کو بہادرآباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کےبعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x39x5ui_rasheed-godil-press-conference_news