سعودی شہر سیہات میں مسجد پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق کئی زخمی
سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ 2 مسلح افراد کو بھی گرفتار کرلیا
سعودی شہر سیہات میں مسجد پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر سیہات میں ایک شخص نے نماز جمعہ کے دوران مسجد پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
غییر خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ علاقے سے 2 مسلح افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ایک سعودی شہری کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے مسجد کے ہال میں پہنچنے کی کوشش کی لیکن مسجد سے کچھ فاصلے پر بنے چیکنگ پوائنٹ پر جب اسے روکا گیا تو اس نے فائرنگ شروع کردی جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔