قادر خان علاج کے لیے بابارام دیو کے پاس پہنچ گئے

کہ قادر خان ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے، ڈائریکٹر

کہ قادر خان ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے، ڈائریکٹر فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار قادر خان جو کچھ عرصے سے علیل ہیں کوعلاج کے لیے بابا رام دیو کے پتنجلی یوگ پیتھ لے جا یا گیا۔


قادر خان کی نئی آنے والی فلم ''ہو گیا دماغ کا دہی''کی ڈائریکٹر فوزیہ عرشی کا کہنا ہے کہ قادر خان ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کو فلم ''ہو گیا دماغ کا دہی '' کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سنتوش بھاٹیا ہی ممبئی سے ہریدوار علاج کے لیے لے کر گئے ہیں۔فلم ڈائریکٹر فوزیہ عرشی نے بتایا کہ جب وہ قادر خان کو یو گا گروبابا رام دیو اور آیوورید گرواچاریہ با ل کشن کے پاس لے کر پہنچے تو انھوں نے ہمارا پر تپاک استقبال کیا۔
Load Next Story