’’مسٹر انڈیا‘‘کی شوٹنگ پرجونیئر آرٹسٹ سمجھاجاتا تھا انیل کپور
یہ کیرئیرکی اہم ترین فلم تھی تاہم لوگ آج بھی ’’مسٹر انڈیا‘‘کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، انیل کپور
بالی و وڈ اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی فلم 'مسٹر انڈیا' کی شوٹنگ کے دوران ایک 'جونیئر آرٹسٹ' کی طرح سمجھا جاتا تھا تاہم اس فلم سے ایسی شہرت ملی کہ آج بھی دنیا میں مسٹر انڈیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ بات انھوں نے ممبئی فلم فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر''مسٹر انڈیا'' کی مکمل کاسٹ موجود تھی انیل کپور کا کہنا تھا کہ فلم ''مسٹر انڈیا'' ان کے کیرئیر کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی تاہم اس دوران انھیں فلم کی مرکزی اداکارہ سری دیوی کے سامنے ایک جونیئر آرٹسٹ کی طرح سمجھا جاتا تھا۔
انیل کے مطابق سری دیوی اس دور کی اسٹار اداکارہ مانی جاتی تھیں جس کی وجہ سے فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار سے لے کر تمام عملہ ان کی خاطر میں مصروف رہتا۔ فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے انیل کپور کا کہنا تھا کہ انھیں مختلف فلموں میں 'لکھن'، 'جھکاس'، 'اے جی او جی'، 'منا'، اور اب 'مجنو بھائی' کے لقب ملتے رہے، اس کے باوجود آج بھی لوگ ان کو 'مسٹر انڈیا' کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔