ابوظبی ٹیسٹ میں بولرز ہارگئے وکٹ جیت گئی حنیف محمد
انگلینڈ نے کوئی خطرہ مول نہیں لیا اور میچ کو ڈرا کی جانب دھکیل دیا، سابق کپتان کی رائے
PESHAWAR:
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد نے کہا ہے کہ ابوظبی ٹیسٹ میں وکٹ جیت گئی۔
انگلینڈ نے میچ کونتیجہ خیز بنانے کی کوشش نہیں کی، چوتھے روزکا کھیل مکمل ہونے پرنمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انگلینڈ نے ڈبل سنچری بنانے والے کپتان کک کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ کو ڈرا کرنے کیلیے کھیلا، اس مرحلے پراننگز ڈیکلیئرڈ کرکے پاکستان کو دوسری باری کا موقع دیکر میچ میں جان ڈالی جاسکتی تھی۔
لیکن انگلینڈ نے کوئی رسک لینے سے گریز کیا اور بیٹنگ جاری رکھی، انگلینڈ میچ کے آخری دن بھی زیادہ سے زیادہ وکٹ پر رکنے کی کوشش کرے گا،انگلینڈ کو2 گھنٹے کے کھیل کے بعد60 سے 70 رنز کی برتری مل سکتی ہے۔
اس کے بعد پاکستان کے پاس دوسری اننگز میں بیٹنگ پر توجہ دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہ ہوگا، انھوں نے کہاکہ میں نے اپنی زندگی میں ایسی خراب وکٹ شاذ ونادر ہی دیکھی ہے، 4 دن کے کھیل میں1092 رنز بن جانا وکٹ کی جیت ظاہر کرتی ہے، پاکستان کو ہوم گراؤنڈکی حیثیت سے بولرز کیلیے سودمند وکٹ بھی بنانی چاہیے۔