لاہور پاکستان نے دنیا کی سب سے بڑی تصویر اور قومی پرچم بنانے کاعالمی ریکارڈ قائم کردیا
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں شاہی قلعے کی اس تصویر کو مکمل کرنے میں ایک ہزار 936 نوجوانوں نے حصہ لیا۔
لاہور:
پنجاب یوتھ فیسٹیول میں انسانی ہاتھوں سے بنی دنیا کی سب سے بڑی تصویر اور قومی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا جس کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کردی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں شاہی قلعے کی اس تصویر کو مکمل کرنے میں ایک ہزار 936 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کےپاس تھا جہاں3 دسمبر2011 میں تصویربنائی گئی تھی اور اسے ایک ہزار 458 لوگوں نے بنایا تھا۔
دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں ہی 24 ہزار 200 کے قریب طلباو طالبات نے دنیا کا سب سے بڑاپرچم بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہانگ کانگ کے پاس تھا جہاں 2007 میں 21 ہزار 436 لوگوں نے پرچم مکمل کیا تھا۔
گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ دونوں ریکارڈ بنانے کے دوران لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھا جس نے تمام اعدادوشمار اکٹھا کرکے باضابطہ طور پر ان دونوں ریکارڈز کی تصدیق کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پوری قوم کو ریکارڈ بنانے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔