دفاع پاکستان کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا جنرل راشد محمود
قوم اورمسلح افواج مل کردہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 133 ویں لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب میں قوم کی حمایت حاصل ہے، قوم اور مسلح افواج مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔ پوری قوم فوج اور جوانوں کو ان کی قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے، ملک کے دفاع کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 133 ویں لانگ کورس میں پاس آؤٹ ہونے والوں میں 27 ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 34 گریجویٹ کورس،21 اینٹی گریٹیڈ کورس اور13 لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔