اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمزید 4 فلسطینی شہید

2 فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس جب کہ 2 کو مغربی كنارے میں اسرائیلی فوج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا

اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی درندگیکے نتیجے میں اب تک 40 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بدترین دہشت گردی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کیا جاچکا ہے جب کہ اسرائیلی درندگی میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق 2 فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس جب کہ 2 کو مغربی كنارے میں گولیاں ماری گئیں تاہم اسرائیلی حکام کاکہناہے کہ یہ تمام افراد اسرائیلیوں پر چاقو سے حملہ کررہے تھے جس پر ان کو نشانہ بنا گیا۔

واضح رہے کہ اکتوبر کے اوائل سے شروع ہونے والی اسرائیلی درندگی اور وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 40 فلسطینی شہید جب کہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 
Load Next Story