جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی
جنوبی افریقا کے 270 رنز کے جواب میں میزبان بھارت کی پوری ٹیم 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 18 رنز سے شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی۔
راجکوٹ کے سورشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ 50 اوور میں جنوبی افریقا نے کوائنٹم ڈی کوک کی سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے محتاط انداز اپنایا اور ابتدائی 10 اوورز میں اوپننگ بلے بازوں نے 41 رنز کی شراکت قائم کی تو شیکردھاون 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد روہت شرما 113 کے مجموعے پر جے پی ڈومنی کا شکار بن گئے۔
کپتان دھونی نے پروٹیز بولرز کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 47 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار بیٹھے، ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی جنہیں مورنی موکل نے کیچ آؤٹ کیا۔ریہانے 4 اور سریش رائنا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مورنی مورکل نے 4، جے پی ڈومنی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے مورنی مورکل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز اوپننگ بلے باز کوائنٹم ڈی کوک اور ڈیوڈ ملر نے 72 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور ملر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ہاشم آملہ خاطر خواہ کاکردگی پیش نہ کرسکے اور 5 رنز بناکر چلتے بنے۔ فاف ڈپلوسی 60، جے پی ڈومنی 14، کپتان اے بی ڈویلیئرز 4 اور ڈیل اسٹین 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ فرحان بہاردین 33 اور کگیسو رابادا بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے موہت شرما 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔