منٹو میں ہمزاد کا کردار نبھانا خوش قسمتی ہے نمرہ بچہ

سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا کیونکہ وہ آرٹ کو سمجھتے ہیں، نمرہ بچہ

سرمد کھوسٹ آرٹ کو سمجھتے ہیں،ان کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا،گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور:
اداکارہ نمرہ بچہ نے کہا ہے کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ سرمد کھوسٹ کی فلم''منٹو'' میں ہم زاد جیسے مضبوط کردار کو ادا کرسکی جس کے لیے مجھے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا کیونکہ وہ آرٹ کو سمجھتے ہیں اس لیے ان کی آنے والی سیریل''مور محل'' میں بھی اداکاری کرتی نظر آؤں گی۔ اپنی نئی آنے والی فلم''ہو من جہاں'' کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں ایک آزاد خیال ماں کا کردار ادا کیا ہے جو آرٹ سے بہت شغف رکھتی ہے لیکن شوہر کی مذہب پسندی کے باعث اسے موسیقی اور مصوری سے دوری اختیار کرنی پڑ جاتی ہے۔ واضح رہے فلم''ہو من جہاں'' کی ہدایت کاری عاصم رضا نے سر انجام دی ہے، فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان، شہریار منور صدیقی اور عدیل حسین نے ادا کیے ہیں۔

کردار کے حوالے سے نمرہ کہنا تھا کہ میں نے ایسے کرداربھی اداکیے ہیں جو میری شخصیت کی عکاسی نہیں کرتے تھے لیکن عاصم نے یہ کردار میرے لیے ہی لکھا تھا، عاصم کو منع کرنا آسان نہیں ہے، اس کردار میں میری اپنی شخصیت کے چند پہلو نمایاں ہیں، اگر یہ میری شخصیت کے مطابق نہ بھی ہوتا تو بھی ایک اداکار کی حیثیت سے میری ذمے داری ہے کہ میں ہر کردار کے مطابق خود کو ڈھالوں اور اسے پوری سچائی کے ساتھ ادا کروں کیونکہ تب ہی اس میں اصلیت کا رنگ ابھر سکے گا۔
Load Next Story