چاکلیٹ لگائیں چہرہ چمکائیں
چاکلیٹ کے اجزا ہماری جلد کے لیے بہت مفید ہیں
چاکلیٹ نہ صرف بچے شوق سے کھاتے ہیں، بلکہ بڑے بھی اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ یوں تو جدید تحقیق میں چاکلیٹ کے بہت سے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں، لیکن اب بہت سی خواتین یہ سن کر حیران رہ جائیں گی، کہ چاکلیٹ سے وہ اپنی خوب صورتی میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔ جی ہاں، چاکلیٹ سے اب آپ فیس ماسک بھی بنا سکتی ہیں۔
پہلے چاکلیٹ کو چہرے کے دانوں کا سبب سمجھا جاتا تھا، لیکن حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔ فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ پتا چلا ہے کہ چاکلیٹ صحت کے لیے فائدہ مند ہے، نہ صرف صحت کے لیے بلکہ چہرے کی جلد کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ چہرے پہ چاکلیٹ کے استعمال سے کوئی دانے یا جلد خراب ہونے کا خدشہ نہیں۔
چاکلیٹ کا خاص جزو کوکو پاؤڈر میں ایسے اجزا شامل ہیں، جو باورچی خانے میں مصروف رہنے والی خواتین کے لیے بہترین ہیں۔ کوکو پاؤڈر میں ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں، جو آپ کے چہر ے کی جھریوں کو چھپاتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے پہ جو باریک لکیریں نمایاں ہونے لگتی ہیں، کوکو پاؤڈر انہیں بھی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اکثر خواتین کے چہرے پر جو دانوں کے نشانات موجود ہوتے ہیں، یہ ان کو صاف کر کے چہرے کی جلد نرم و ملائم کر دیتا ہے۔ کوکو پاؤڈر کی مہک آپ کے ہارمونز کے لیے بھی مفید ہے۔
چاکلیٹ فیشل ڈھونڈنے کے لیے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ چاکلیٹ فیشل آپ بہ آسانی گھر پر بھی تیار کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے آپ چاکلیٹ یا کو کو پاؤڈر، دہی اور شہد کو برابر مقدار میں ایک برتن میں ملا ئیں، (اگر چاکلیٹ لیں تو پہلے اسے پگھلا لیں) پھر اس آمیزے کو اپنے چہرے اور گردن پر برش یا انگلیوں کی مدد سے لگائیں اور 10 سے 20 منٹ تک انتظار کریں۔ جب فیشل خشک ہو جائے، تو اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس فیشل کے استعمال سے کچھ ہی دنوں میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ سدا ایک جیسی دکھائی دیں، تو باقاعدگی سے چاکلیٹ فیشل اختیار کریں۔
بہت سی خواتین گھر کے کام کاج میں اپنے آپ کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ نہ صرف گھریلو خواتین، بلکہ باہر کام کرنے والی لڑکیاں بھی وقت کی کمی کے باعث اپنے چہرے کی حفاظت نہیں کر پاتیں، اُنہیںاب اپنی خوب صورتی بڑھانے کے لیے پارلر جانے کی ضرورت نہیں، آپ کے گھر میں ہی آپ کی خوب صورتی کا راز موجود ہے۔ چاکلیٹ فیشل رات کے وقت کرنا زیادہ سود مند ہے، کیوں کہ پورے دن کی تھکن کے بعد آپ کا چہرہ مرجھا سا جاتا ہے اور اسی چہرے پر جب آپ چاکلیٹ فیشل لگائیں گی تو بہتر محسوس کریں گی۔